نواز شریف کا باہرپڑا پیسہ لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا، وزیر اعظم

میلسی:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ بھگوڑا جو لندن میں بیٹھا ہوا ہے اس کا پیسہ لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں، یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیم پیش کرینگے، دیکھیں گے ن لیگ اور پیپلزپارٹی بل کی حمایت کرتے ہیں کہ نہیں سب کے سامنے آجائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ جو 74 سال میں کام نہیں ہوئے لگتا ہے وہ ایک سال میں کرانا چاہتے ہیں، جنوبی پنجاب کیلئے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی، ملک کو 100ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، پاکستان کو کیا ملا، یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟، نیٹو کے 10فیصد لوگ بھی اس جنگ میں نہیں مرے، انہوں نے افغانستان میں جنگ ہارنے کے بعد پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا۔
حکومت میں آئے تو ملک کا دیوالیہ ہوچکا تھا، ہم نے بہتر طریقے سے کورونا وائرس کے بحران سے اپنے ملک کو بچایا، کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا، امریکہ میں 40 سال کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے،ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ڈالنے کی پوری کوشش کی، ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جتنا ٹیکس دیں گے وہ سارا عوام پر بوجھ کم کرنے پر لگاؤں گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کھاد پوری دنیا میں کم ہوچکی ہے، کھاد کی فیکٹریوں کو بند نہیں ہونے دیا، چین سے ایک لاکھ ٹن مزید کھاد بھی منگوائی ہے، عالمی منڈی سے 5 گنا کم قیمت پر اپنے کسانوں کو کھاد دے رہے ہیں، کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جتنا کسانوں کے پاس پیسہ آیا ماضی میں کبھی نہیں آیا، مکئی کی فصل کی قیمت میں اضافے سے کسان کو بہت فائدہ ہوا ہے، ہم نے گندم کی سپورٹ پرائس بڑھائی، اب کسان کو کپاس کی دگنی قیمت مل رہی ہے،کسان کو 70سے80ہزار تک فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے نہیں دوں گا، یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں، یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button